یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر میرپور نے کھیلوں کے پروگرامز کے اہتمام کا اعلان

ہفتہ 4 فروری 2017 23:09

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء)یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر میرپور نے کھیلوں کے پروگرامز کے اہتمام کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلہ میں ضلع میرپور میں آزادکشمیر ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نمائشی کرکٹ میچ میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور بیڈ منٹن کا نمائشی میچ بوائز ڈگری کالج کے ہال میں کھیلا جائے گا ۔

میچ کے مہمان خصوصی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ فاروق اکرم اور چیئر مین زکوة حلقہ میرپور چوہدری ارشد محمود ہوں گے ۔اس موقع پر صدر کرکٹ ایسوسی ایشن راجہ خاور محمود ، ریجنل صدر AJK کرکٹ ایسوسی ایشن میر عثمان ضلع میرپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری صغیر ، راشد محمود بھی موجود تھے ۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گی ۔