عالمی برادری کشمیریوں کو پیدائشی اور تسلیم شدہ حق حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کر دارادا کرے
کوہالہ کے مقام پر منعقد ہونے والی تقریب میں منظور کی گئی قراردادوںمطالبہ
اتوار 5 فروری 2017 16:30
(جاری ہے)
قرار اداد میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمان آبادی کے تناسب کو بدلنے کے لئے غیر ریاستی افراد کی آبادکاری کے منصوبے کے پر زور مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتاہے ۔
قرار داد میں کہا گیا کہ بھارتی افواج کی طرف سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں آزادکشمیر کے سرحدی علاقہ جات میں بلااشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور بھار ت کے بار بار اس اقدام کو خطہ کا امن خراب کرنے کی ساز ش قرار دیتا ہے ۔قرار داد میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان ، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کا بھر پور ساتھ دیا ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ اور دیگر قومی او ر عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی خواہشات کے مطابق موقف پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے ۔ قرار داد میںکہا گیا کہ ملک پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے کر دار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور شہداء وطن کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ عظیم حریت پسند راہنما سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ۔ قرار اداد میں کہا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو حکومت کی اولین ترجیح مقرر کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے بھر پور اور جاندار کردار ادا کریں ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.