فاٹا بارے اسلام آباد کا کوئی بھی فیصلہ مسلط کرنا قبائل عوام کے ساتھ ظلم ہوگا ،سر تاج عزیز کمیشن نے متفقہ طور پر ان کالے قوانین کے خاتمہ کی تجویز پیش کی ہے، ایک کروڑ قبائلی عوام اب انگریز کے قائم کردہ جیل خانہ کو توڑنا چاہتے ہیں،حکومت سرتاج عزیز کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،کرپشن اور پانامہ سکینڈل میں ملوث کوئی بھی سزا سے نہیں بچ سکتا
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا دیر پائیں میں کارکنان سے خطا ب
منگل 7 فروری 2017 22:42
(جاری ہے)
قبائلی عوام کے مرضی کے بغیر اسلام آباد کا ایوانوں سے کوئی بھی فیصلہ مسلط کرنا قبائیلی عوام کے ساتھ ظلم ہوگا ۔
سر تاج عزیز کمیشن نے متفقہ طور پر ان کالے قوانین کے خاتمہ کی تجویز پیش کی ہے۔اس رپورٹ پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر برداشت نہیںکریں گے۔ قبائلی پاکستانیوں کی طرح اس ملک کے شہری ہیں اور قومی وسائل اورخزانوں پر ان کا اتنا ہی حق ہے جتنا کراچی،اسلام آباد اور لاہور کے لوگوں کا ہے ۔قبائلی محب وطن اور امن پسند لوگ ہیں۔ مرکزی حکومت فاٹا اصلاحات کو عملی جامہ پہنا کر قبائلی عوام کو ترقی کے امور میںشریک کرے۔ قبائلی عوام کی مرضی سے فاٹا کوصوبہ خیبرپختونخو ا میںضم کیا جائے ۔خیبرپختونخو امیں جماعت اسلامی ایک بڑی سیاسی قوت ہے۔ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔ وہ دیر پائیں میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹے کا ایک دوسرے کوکروڑوں روپے کے تحفے دیئے اور لئے جارہے ہیں جو حلال مال سے تو ممکن نہیں ،جہاں مفت کا مال ہوتا ہے وہاں دل بھی بے رحم ہوجاتا ہے ۔حکومت نے پانامہ لیکس کے معاملہ کو مٹی پائو پالیسی بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر ہمیں عدالتوں پر یقین ہے کہ وہ حقیقت کو عوام کے سامنے لائیں گی اور سچائی سامنے آکر رہے گی۔ کرپشن اور پانامہ سکینڈل میں ملوث کوئی بھی سزا سے نہیں بچ سکتا۔انہوںنے کہا کہ حکو متی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے یہ کیس عوام ہی جیتیںگے۔ یہ کیس سیاسی تعصبات یا کسی کو ذلیل کرنے کا مسئلہ نہیں ہے، اگر ملک کیلئے پانچ ،چھ ہزار لوگ جیلوں میں چلے جائیں تو بڑی بات نہیں۔ چھ ہزار افراد جیل میں جائیں گے تو 20 کروڑ عوام کی بھلائی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ جس نے پاکستان کو آج یاکل دائیں یا بائیں رہ کر لوٹا ہے، ان سب کا احتساب ضروری ہے۔ ان کرپٹ لوگوں نے جھنڈے اور پارٹیاں تبدیل کی ہیں مگر کام سب کا ایک ہی ہے اور وہ ہے پاکستان کو لوٹنا۔ پانامہ لیکس میں حکمران پھنس گئے ہیں۔ عوام کے پاس موقع ہے کہ اپنے مستقبل، کرپشن فری اور گرین پاکستان کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.