سینیٹر رحمان ملک کی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات، ملکی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خارجہ پالیسی سخت کرنے کا مطالبہ،بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت

بدھ 8 فروری 2017 22:07

سینیٹر رحمان ملک کی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،  ملکی ..
اسلام آباد/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات، ملکی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ، دونوں رہنمائوں نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خارجہ پالیسی سخت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال سمیت ملک کو درپیش مسائل و چیلنجز زیربحث آئے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بحیثیت گورنر سندھ آپ کے کردار کی تعریف کرتا ہوں،موجودہ مشکلات سے نکلنے کیلئے پاکستان کو اپنی پالیسی سخت کرنا ہوگا،بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی قوم کو متحد ہو کر لڑنا چاہئے۔ڈاکٹر عشرت العباد نے رحمان ملک کے امریکی صدر ٹرمپ کو 8 نکاتی ایڈوائس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے صدر ٹرمپ کو اسلامی دہشتگردی کا لفظ نہ استعمال کرنے کے مشورے کی مکمل تائید کرتا ہوں۔(ار)