ڈیرھ ماہ قبل دریائے جہلم میں کود کر خود کشی کر نے والی لڑکی کی نعش چناری کے قریب سے نکال لی گئی

جمعہ 10 فروری 2017 15:38

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) ڈیرھ ماہ قبل چکوٹھی کے مقام سے دریائے جہلم میں کود کر خود کشی کر نے والی کھائیگراں کی رہائشی جواں سالہ لڑکی کی نعش دریائے جہلم سے چناری کے قریب نکال لی گئی نعش کے ملنے کی اطلاع مقامی تھانہ پولیس چناری کو دی گئی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس چناری کی نفری ایس ایچ او تھانہ جاوید گوہراور اے ایس آئی محمد بشیر،ہیڈکانسٹبل راجہ اشتیاق احمد و دیگر کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ڈیرھ ماہ قبل چکوٹھی کے مقام سے ذہنی توازن کھو جانے والی زینب دختر محمد سلیمان ساکنہ کھائیگراں نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا جسکی رپورٹ تھانہ پولیس چناری نے درج کرتے ہوئے تلاش جاری رکھے ہوئی تھی گذشتہ روز دریائے جہلم میں چناری کے قریب نعش کے موجود ہونے کی اطلاع تھانہ پولیس چناری کو ملی اطلاع ملتے ہی پولیس نے دی گئی رپورٹ کی روشنی میں ورثاء کو اطلاع کی ورثاء کی جانب سے شناخت کے بعد تھانہ پولیس چناری نے بعد از تحقیقات قانونی کے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جمعہ کے روز خود کشی کر نے والی لڑکی کا نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد اسے آبائی گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :