ضلع جہلم ویلی مسالئستان بن گیا ‘وزیر اعظم کا کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کا افتتاح تو ہو گیا مگر ضلع جہلم ویلی میں تعمیراتی کاموں کا آغاز نہ ہو سکا ‘جملہ ترقیاتی سکمیوں کے فنڈز تاحال ریلیز نہ ہو سکے

منگل 14 فروری 2017 18:10

چکوٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) ضلع جہلم ویلی مسالئستان بن گیا وزیر اعظم کا کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کا افتتاح تو ہو گیا مگر ضلع جہلم ویلی میں تعمیراتی کاموں کا آغاز نہ ہو سکا جملہ ترقیاتی سکمیوں کے فنڈز تاحال ریلیز نہ ہو سکے عوام محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دفتر کا طواف کر کے مایوس گھروں کو لوٹنے لگے ترقیاتی سکیموں کا تاحال کوئی علم نہیں فنڈز لوکل گورنمنٹ کو منتقل نہ ہو سکے چناری، چکوٹھی، چکہامہ ، کٹھائی گوجر بانڈی میں منظور شدہ SAP,ADP سکیموں کا منظوری کے باوجود اجراء نہ ہو سکا وزیر اعظم نوٹس لیکر فنڈز ریلیز کروائیں تاکہ تعمیراتی کاموں کا آغاز ہو سکے عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ کو تا حال فنڈز نہ مل سکے اور نہ ہی ترقیاتی سکیموں کا اجراء ہو سکا عوام محکمہ لوکل گورنمنٹ جہلم ویلی کے دفتر کا طواف کرنے پر مجبور کر دیئے گئے ترقیاتی واصلاحاتی کمیٹیاں بھی عوام کو تسلیوں کے سہارے دن گذارنے پر مجبور ہیں حلقہ چھ میں تعمیراتی کاموں کا آغاز ہو چکا جملہ ترقیاتی سکیموں کو ریلیز بھی کر دیا گیا جب کہ وزیر اعظم کے اپنے آبائی حلقہ کی چار یونین کونسلوں چناری، چکوٹھی ، کٹھائی گوجر بانڈی اور چکہامہ کی سکیمیں تا حال جاری نہ ہو سکیں جس سے عوام میں مایوسی پائی جا رہی ہے عوام علاقہ کی جانب سے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حلقہ پانچ کی جملہ یونین کونسلوں کی ترقیاتی سکیموں اور فنڈز کو فوری ریلیز کروانے میں اپنا کردار اداء کریں تاکہ ان چار یونین کونسلوں میں بھی تعمیراتی کاموں کا آغاز ہو سکے