پیرا میڈیکس کے قومی دن کے موقع پر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن باغ کے زیر اہتمام ایک واک کا انعقاد

جمعرات 16 فروری 2017 20:31

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) پیرا میڈیکس کے قومی دن کے موقع پر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن باغ کے زیر اہتمام ایک واک کا انعقاد کیا گیا شرکائے واک ڈی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہوئی جو ضلعی ہیڈ کواٹر بازار کا چکر لگانے کے بعد ڈی ایچ کیو میں پہنچ کر ایک بڑے جلسہ کی صورت اختیار کر گیا اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے پیرا میڈیکل ضلع باغ کے صدرسردار افتخار مغل، جنرل سیکرٹری سید تصدق حسین گردیزی، محمد اشیر خان،سردار شوکت کشمیری، سید گل،احمد شاہ، سردار فرید مغل،حاجی الطاف،محمود خان،صغیر حسین شاہ،تنویر چغتائی،تنویر احمد،افتخار کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیرا میڈکل کے اہلکاران پورے آزاد کشمیر میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دے رہی ہے اور آج کے دن ہم نے ضلع ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ بلڈ بنک بھی لگایا ہے جس میں سینکڑوں ملازمین اور دیگر بچوں اور بچیوں نیبلڈ بنک میں خون کے عطیات دئیے اور کہا کہ جس شخص نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا ہے لوگوں کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں آسانی پیدا ہو سکے۔