بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ہفتہ 18 فروری 2017 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبر پختونخو، فاٹا،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے اور ہفتہ سے سوموار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان ، شمالی بلوچستان ،کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن، اسلام آباد، بالائی پنجاب،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ خیبرپختونخوا: دیر 21، پاراچنار17، کالام، میرکھانی16، پٹن13، بالاکوٹ10، چترال08، دروش07، سیدوشریف05، مالم جبہ04، لوہردیر01، کاکول 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ07، مظفرآباد05، راولاکوٹ02، گلگت بلتستان: سکردو03، استور، گوپس، بگروٹ02، پنجاب: مری 03، بلوچستان: کوئٹہ01ملی میٹر بارش، جبکہ بنڈوگول 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تازہ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:پاراچنار منفی 07، مالم جبہ منفی03، سکردو، گوپس منفی02، بگروٹ منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :