پنجاب آپریشن میں ڈنڈی مار کر شہدا کا خون ضائع نہ کریں‘ چوہدری پرو یز الٰہی
بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ’’را‘‘ افغانستان میں اپنے مراکز کے ذریعے پاکستان میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی دوسری وارداتیں کروا رہی ہے مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کی کیپٹن (ر) احمد مبین شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 21 فروری 2017 19:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) احمد مبین بڑے محنتی، قابل، دلیر اور فرض شناس افسر تھے، وہ کھلی دھمکیوں نہایت جراتمندی سے اپنے فرائض ادا کرتے رہے اور اسی دوران دہشت گردوں کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بن گئے، ان کی شہادت پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ’’را‘‘ افغانستان میں اپنے مراکز کے ذریعے پاکستان میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی دوسری وارداتیں کروا رہی ہے۔ انہوں نے چارسدہ میں بم دھماکوں پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو آپریشن کیلئے مکمل اختیارات دئیے جائیں، حکومت میں موجود سہولت کار بھی دہشت گردی کی ایک بڑی وجہ ہیں، جیسا کہ میں نے کل اپنی پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ ایک وزیر کو فوری گرفتار کر لیا جائے تو سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور میں انعقاد ایک اچھا اقدام ہے۔ فوجی عدالتوں کی بحالی کے بارے میں چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی اپنی وجہ سے اس میں تاخیر ہو رہی ہے، انہوں نے اپنی مرضی کا کوئی قانون منظور کروانا ہو تو دس منٹ میں کروا لیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.