سرورشہیداوردائرہ دین پناہ میں سیکورٹی اداروں کاسرچ آپریشن،20مشکوک افرادگرفتار

منگل 21 فروری 2017 22:42

مظفرگڑھ ۔21فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)سرورشہیداوردائرہ دین پناہ میں سیکورٹی اداروں کاسرچ آپریشن،20مشکوک افرادکوگرفتارکر لیا گیا، تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک کی ہدایات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چوک سرور شہید اور دائرہ دین پناہ میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں 150گھروں کو چیک کیا گیا اور 350 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، اس دوران 20 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔