چناری، جہلم ویلی کے بازاروں اور دیہاتوں میں جعلی ادویات کے فروخت ہونے کا انکشاف

غیر قانونی اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کو گرفتار اور میڈیکل سٹوروں بند کیا جائے ،عوام کا حکومت سے مطالبہ

بدھ 22 فروری 2017 19:28

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء)ضلع جہلم ویلی کے بازاروں اور دیہاتوں میں جعلی ادویات کے فروخت ہونے کے انکشاف وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کے حلقہ انتخاب میں چناری ،چکوٹھی ،گوجربانڈی ،گڑمنڈہ ،نڑدجیاں ،چھم ،تڑراں ،محمدوبیلہ اور دیگر درجنوں علاقوں میں میڈیکل سٹوروں پر جعلی ادوایات کے فروخت ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں حکومت کی جانب سے بغیر لائسنس کے کمیسٹ لوگوں میں جعلی ادویات فروخت کر کے موت کے سوداگر بن گئے ڈرگ انسپکٹر جہلم ویلی کے بازاروں کا راستہ ہی بھول گے جب کبھی آئیں بھی تو موت کے سوداگر میڈیکل سٹوروں کو تالا لگا کر غائب ہو جاتے ہے بازار چناری میں بعض میڈیکل سٹوروں پر مصنوعی (دیسی ادویات کے بنانے کا انکشاف بھی ہوا ہے جو کہ مہنگی ترین مریضوں کو فروخت کی جاتی ہے لیکن حیرت اس بات کی ہے کہ ڈرگ انسپکٹر کی آمد کی اطلاع ان کو کون کر دیتا ہے یا پھر ڈرگ انسپکٹر موت کے باٹنے میں خود ملوث اگر وہ نہیں تو پھر ان کے ساتھ میں ڈیوٹی پر مامور شخص ملوث ہوسکتا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان فوری نوٹس لیتے ہوئے بازار چناری ،چکوٹھی ،گوجربانڈی ،گڑمنڈہ ،اور دیگر تمام دیہاتوں میں قائم غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کو بند کر کے تالا نہ لگایا گیا تو پھر اموات کو روکنا مشکل ہو جائے گا عوام علاقہ ہٹیاں بالا ،چکار ،سینا دامن ،چنوئیاں ،جسکول ،چناری ،چکوٹھی کٹھائی ،گوجربانڈی ،تلی کوٹ ،میرابکوٹ ،پاھل گڑمنڈہ،نڑدجیاں ،خاطرناڑ ،چھم ،نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بازاروں میں غیر قانونی اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے اور تمام میڈیکل سٹوروں کر تالا لگا کر بند کیا جائے ۔