کھوئی رٹہ، واٹر فلٹریشن پلانٹ زندگی کے آخری ہچکولے لینے لگا

لاکھوں کی لاگت سے تیار ہونے والا پلانٹ تالہ بندی کا شکار کھوئی رٹہ میں لوگ ہوا پر جینے لگے

بدھ 22 فروری 2017 19:58

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء)کھوئی رٹہ واٹر فلٹریشن پلانٹ زندگی کے آخری ہچکولے لینے لگالاکھوں روپوں کی لاگت سے تیار ہونے والا پلانٹ تالہ بندی کا شکار کھوئی رٹہ میں لوگ ہوا پر جینے لگے واٹر سپلائی سکیم 1979کی بچھی ہوئی بوسیدہ پائپ لائنوں پر مشتمل اور فلٹریشن پلانٹ چالو نہ ہو سکا کھوئی رٹہ انتظامیہ اور واٹر سپلائی سکیم کچھ لو اور دو کی پالیسی پر گامزن عوام بوسیدہ پائپ لائنوں کا پانی پینے پر مجبور شہر کی توسیع اور آبادی میںاضافے کے باوجودنئی پائپ لائنوں کو بچھایا نہ جاسکا فلٹریشن پلانٹ بنا کر ووٹ تو اگھٹے کر لئے گئے مگر انتظامیہ کی بدانتظامی کی نظر ہونے والا پلانٹ چالو نہ سکا اور نہ مسئلہ کے حل کے لئے سنجیدہ کو ششیں کی گئیں آج شہر کی آبادی کوایک گھنٹہ مشکل سے پانی مل پاتا ہے فلٹریشن پلانٹ بننے سے لوگوں کو امید لگی تھی شائد اب لوگوں کو صاف پانی ملے اور انھیں آلودہ پانی سے نجات ملے گی مگر فلٹریشن پلانٹ کے اردگردخود روجھاڑی چیخ چیخ کر اس کی حالت آنے جانے والوں کو بتا رہی ہیں کئی سالوں سے لگا تالا اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ یہاں آدم زاد کا آخری بار کب گزر ہوا تھا خود رو پودے صفائی ستھرائی کی نئی داستان سنا رہے ہیں اپنے لوگوںکو صاف پانی،علاج ،سڑکیں اور دیگر سہولیات حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر یہاں کا باوا آدم ہی نرالہ ہے گزشتہ کچھ عرصہ سے کھوئی رٹہ میں پانی کا بحران سر اُٹھا ررہا ہے جس کی کئی وجوہات سامنے آئی ہیںایک طرف انتظامی لحاظ سے بدانتظامی ہے جبکہ دوسری طرف میں نہ مانوں کا مسئلہ ہے پرانی پائپ لائنیں اور فلٹریشن پلانٹ کی بوسیدگی کی وجہ سے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی اب ایک خواب نظر آتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ کھوئی رٹہ کی آبادی کو صاف اور تازہ پانی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر نئی پائپ لائن بچھانے،فلٹریشن پلانٹ کو درست چالو حالت میں کرنے اوراچھی شہرت کے حامل افراد پر مشتمل کمیٹی کے سپردذمہ داری کی جائے اور اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ،تحصیلدار کھوئی رٹہ اس کی نگرانی کریں تاکہ لوگوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے ۔