سیالکوٹ‘سوئی نارتھ کا کمال ،میٹر نصب کئے بغیر شہری کو بل بھجوادیا

جمعہ 24 فروری 2017 20:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء)سوئی نارتھ کا کمال ،میٹر نصب کئے بغیر شہری کو بل بھجوادیا۔ تفصیلات کے مطابق پسرور کے گائوں متیکے راجپورت کے رہائشی ارشد علی نے 2012ء میں سوئی نارتھ گیس پائپ لائن کو اپنے گھر میں کنکشن نصب کرنے کیلئے درخواست دی اور تین ہزار روپے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے۔

(جاری ہے)

تاہم چار سال گزرنے کے باوجود میٹر نصب نہ ہوسکا لیکن سوئی نارتھ کمپنی کی طر ف سے ارشد علی کو نومبر 2015ء میں 2190روپے اور نومبر 2014ء میں 2500کا بل جاری کردیا اور اس کے رابطہ کرنے پر محکمہ کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ وہ بل جمع کروائے جلد میٹر نصب کردیا جائیگا۔

ارشد علی کے مطابق محکمہ سوئی نارتھ نے اس کے نام کا میٹر کئی اور نصب کیا ہے اور بل اس سے وصول کیا جارہاہے۔ ارشد علی نے صوبائی محتسب اعلیٰ کو تحقیقات کیلئے درخواست دے دی ہے۔