نیلم جہلم پراجیکٹ سے حلقہ 4کھاوڑہ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پراجیکٹ سے متعلقہ ایریا میں پانی کی فراہمی کے لیے مختلف سکیمیں زیر غور ہیں، چشت نگر میں پانی کی سپلائی کی سکیم واپڈا کے تعاون سے تیار کر لی گئی ہے، وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان کا وفقہ سوالا ت میں جواب

جمعہ 24 فروری 2017 21:51

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وفقہ سوالا ت کے دوران ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان کے ایک تحریر ی سوال کے جوا ب میں وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہاکہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی وجہ سے حلقہ 4کھاوڑہ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پراجیکٹ سے متعلقہ ایریا میں پانی کی فراہمی کے لیے مختلف سکیم ہاء زیر غور ہیں۔

اس وقت تک چشت نگر میں پانی کی سپلائی کی سکیم واپڈا کے تعاون سے تیار کر لی گئی ہے۔ جبکہ مجہوئی اور چھتر کلاس سے متعلقہ دیگر علاقہ جات جن میں چنال بنگ،اچھڑل ،گورسی بالاوپائیں، نورپور نکراں ،نورپورنکراں پدر ،چمن کوٹلی،دکھن جیسوا، کھاریاں، نتہ، کھاریاں لوئر وسردلہ، راج کنڈی، نڑاں شریف ،بروزہ اور ضامن آباد شامل ہیں جن کے لیی152.88ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سکیمز کی تکمیل محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی سطح پر بذریعہ متعلقہ محکمہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر کے ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون وپارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں خواتین پر گھریلو تشدد کے سلسلہ میں موثر قانون سازی کی گئی ہے اور اس نسبت ایکٹ بھی نافذ العمل ہے۔انہوںنے کہا کہ گھریلو تشدد کے حوالہ سے علیحدہ کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ہے البتہ گھریلو لڑائی جھگڑوں کے حوالہ سے قانون نافذ الوقت کے تحت 1/1/15تا31/10/16کے دوران آزادکشمیر میں 8مقدمات درج ہو کر چالان عدالت مجاز ہوئے۔ ایک مقدمہ میں ملزمان بصورت راضی نامہ بری ہوئے جبکہ 07مقدمات زیر سماعت عدالت مجاز ہیں۔

متعلقہ عنوان :