یاسین ملک کی مائسمہ کے نوجوان پر پانچویں بار کالا قانون نافذ کرنے کی شدید مذمت

منگل 28 فروری 2017 19:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء)مقبوضہ کشمیر میںجمو ںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرینگر کے علاقے مائسمہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عاشق حسین پر مسلسل پانچویں بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ عاشق حسین گزشتہ ڈیڑھ سال سے کورٹ بلوال جیل میں نظربند ہیں اور ان کی نظربندی کو طول دینے کے لیے ان پر پھر سے پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ علاقے کے مزید دونوجوان فیصل اسلم خان اور ظہور احمد خان بھی عرصہ دراز سے بھارتی پولیس کے عتاب کا شکار ہوکر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی نظربندی کو طول دینے اور کالے قانو ن کے بلاجواز استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی اور غیر جمہوری عمل قراردیا۔