مسلم لیگ (ن) کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ‘گڈ گورننس کا الاپ لاپنے والے کہاں ہیں ‘آزادکشمیر کے اندر گڈ گورننس کے دعوے کرنیوالی حکومت عوام سے بنیادی سہولیات بھی چھین رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے صدریو اے ای محمد علی چوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 1 مارچ 2017 19:08

اسلام گڑھ ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدریو اے ای محمد علی چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے گڈ گورننس کا الاپ لاپنے والے کہاں ہیں آزادکشمیر کے اندر گڈ گورننس کے دعوے کرنیوالی حکومت عوام سے بنیادی سہولیات بھی چھین رہی ہے،ملازمین سے ان کی ملامتیں چھین کر حکومت نے ان کے گھروں کے چولہے بھی بند کردئیے ہیں، صحت تعلیم کی سہولیات بھی چھیننے کی سازشیں ہو رہی ہیں لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کو پریشان کر رکھا ہے ۔

حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر کے لاوارث چھوڑ دیا ہے ۔ اگر حکومت نے تعلیمی بورڈ میرپور کی منتقلی یا تقسیم کرنے کی سازش کی اور ٹیچنگ ہسپتال اور گرلز ڈگری کالج نیوسٹی کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومتی مشینری جام کر دینگے ۔

(جاری ہے)

متاثرین منگلا ڈیم کے ایک ایک آنسو کا معاوجہ دینے کے دعویداروں نے انہیں زندگی بھر رلانے پر مجبور کر دیا نام نہاد حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنی حالت نہ بدلی اور سازشیں کرنا بندنہ کیں تو پھر دم دما دم مست قلندر ہوگا۔

ان خیالات کااظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔محمد علی چوہدری نے کہا کہ حکومت سات ماہ ہو گئے ابھی تک طفل تسلیاں دی جارہی ہیں اب ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیاجائے اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔ ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے گڈ گورننس کا الاپ لاپنے والے کہاں ہیں آزادکشمیر کے اندر گڈ گورننس کے دعوے کرنیوالی حکومت عوام سے بنیادی سہولیات بھی چھین رہی ہے،ملازمین سے ان کی ملامتیں چھین کر حکومت نے ان کے گھروں کے چولہے بھی بند کردئیے ہیں، صحت تعلیم کی سہولیات بھی چھیننے کی سازشیں ہو رہی ہیں لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کو پریشان کر رکھا ہے ۔