مظفرآباد‘گڈ گورننس کی اصلاحات صرف چیمبروں تک محدود

محکمہ تعلیم کی سابقہ روش برقرار ،ٹھیکہ سسٹم کا خاتمہ نہ ہوسکا

جمعرات 2 مارچ 2017 20:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2017ء) گڈ گورننس کی اصلاحات صرف چیمبروں تک محدود ،محکمہ تعلیم کی سابقہ روش برقرار ،ٹھیکہ سسٹم کا خاتمہ نہ ہوسکا ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسران زنانہ نیلم خواتین ٹیچرز کو اداروں میں حاضر کرنے میں مکمل ناکام ،7,6سال سے غیر حاضر ٹیچرز دوئبی ،سعودی عرب اور پاکستان میں اپنا کاروبار کررہی ہیںان خیالات کا اظہارمیاں شریف حاجی مظفرحسین نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

میاں شریف حاجی مظفرحسین نے کہا کہ گرلز ہائی سکول کیاں شریف میں صرف تین خواتین ٹیچرز 4سال سے موجود ہیں اور 4ٹیچرز 4سال سے غیر حاضر ہیں ،ڈی ای او زنانہ نیلم کرپٹ لوگوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے ،ملازمین نے یہ کہہ کر سکولوں میں جانے سے انکار کردیا ہے کہ ہم نے ووٹ مسلم لیگ ن کو دیئے ہیں اور ہم اپنی مرضی سے جائیں گے ،عوام علاقہ کیاں شریف نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر سب غیر حاضر ٹیچر ز کو جائے تعیناتی پر حاضر نہ کیا گیا تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر تعلیم ناکامی کی طرف جارہے ہیں تمام ڈی ای اوکی آفس میں منتھلی لگی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

میاں شریف حاجی مظفرحسین نے کہا کہ وزارت تعلیم ہماری بچیوں کی تعلیم ضائع کررہے ہیں اس طرف توجہ دیں اور ہماری بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے اور غیر حاضر ٹیچر زکیخلاف کارروائی کرتے انہیں فوری طور پر حاضر کرایا جائے یا نوکری سے فارغ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :