آزادکشمیر کے معروف پنجابی شاعر کرامت کھڑی کی آنکھوں کا آپریشن کامیاب

ہسپتال سے گھر شفٹ،کامیاب آپریشن پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بند گیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 18:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء)آزادکشمیر کے معروف پنجابی شاعر کرامت کھڑی کی آنکھوں کا آپریشن کامیاب ،ہسپتال سے گھر شفٹ،کامیاب آپریشن پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بند گیا آپریشن آئی ہسپتال کے ممتاز ماہر ڈاکٹر خواجہ حمید نے کیا کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان قومی و صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار علامہ شبیر احمد گجران ی،سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمدا کرم چوہدری ،جسٹس ریٹائرڈ چوہدری محمد تاج ،قانون ساز اسمبلی کے سابق امیدوار شیخ عمران احمد برطانیہ لیبر پارٹی کے رہنما چوہدری محمد اسلم مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد اورنگزیب ،چوہدری بشیر احمد سجادہ نشین پیر سید امداد حسین شاہ و دیگر شخصیات نے ٹیلی فونک پر کرامت کھڑی کی صحت یابی کی حریت دریافت کی اور کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور جلد صحت شفا کے لیے دعا کی ۔

کرامت کھڑی کی رہائش گاہ پر بھی سیاسی وسماجی کاروباری شخصیات نے جا کر ان کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور دعا کی اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے