چکوال میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا

منگل 7 مارچ 2017 16:46

چکوال میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) چکوال میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو منگل کو بھی جاری رہا،جس سے موسم سرد ہو گیا جبکہ بارش سے بارانی علاقوں میں گندم کی فصل پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

رواں سال طویل خشک سالی کی وجہ سے موجودہ گندم کی فصل پر بدستور دبائو ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق اس بارش کے بعد چمکیلی دھوپ سے گندم کی فصل کی پیداوار بہتر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بھی مزید ہلکی بارش کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :