ترقیاقی کاموں کے معیار کو یقینی بناکر انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر میر پور خاص

جمعہ 10 مارچ 2017 19:24

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ میرپورخاص ضلع میں ہونے والے ترقیاقی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے اور کاموں میں تیزی لانے کیلئے سرزمین پر جاکر ہونے والے کام کا جائزہ لیا جارہا ہے تا کہ عوام کو جلد فائدہ پہنچ سکے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنی7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے زیرتعمیر نورسی این جی پمپنگ اسٹیشن سے کھپرو بس اسٹینڈچوک(رنگ روڈ) میرپورخاص تک روڈ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر متعلقہ انجینئر نے بتایا کہ یہ اسکیم 2011کی ہے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث التواع کا شکار رہی تا ہم اب اس سکیم کو ریوائز کرکے کام کا آغاز کردیا گیا ہے دورے کے دوران رنگ روڈ کے دُکانداروں اور علاقہ مکینوں نے زیرتعمیر روڈ میں ٹھیکیدار کی جانب سے غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے کی شکایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار وں اور انجینئروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور بے قائدگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ انجینئر پروونشل روڈز عبدالعزیز میمن ، محمد یونس غوری، عبدالجبار خان اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔