سابق صدر آزاد کشمیرخورشیدالحسن خورشید کی 29ویں برسی آزادکشمیر بھر میں سرکاری سطح پر منائی گئی

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء)سابق صدر آزاد جموں وکشمیرو ریاست جموں وکشمیر کی عظیم و مدبر شخصیت خورشید ملت خورشیدالحسن خورشید کی 29ویں برسی آزادکشمیر بھر میں سرکاری سطح پر منائی گئی جبکہ آزادکشمیر کے تمام ڈویژنل و ضلعی سطح پر کے ایچ خورشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے مرکزی تقریب آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں خورشیدالحسن خورشید کے مزار پر منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت صدر جموں وکشمیر لبریشن لیگ جسٹس (ر) عبدالمجید ملک نے کی۔ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماوں، لبریشن لیگ کے کارکنان، تاجر، وکلاء، صحافی اور اہلیان شہر کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے خورشید ملت کے ایچ خورشید کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔