گڑھی دوپٹہ میں پبلک ہیلتھ ملازمین کا (آج) سے بھوک ہڑتالی کیمپ کا اعلان

اتوار 12 مارچ 2017 16:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) گڑھی دوپٹہ میں پبلک ہیلتھ ملازمین نے آج سے بھوک ہڑتالی کیمپ کا اعلان کر دیا، پبلک ہیلتھ ورک چارج ملازمین کی تعداد 17ہے اور 1993سے تاحال ان ملازمین کو نارمل میزانیہ پر منتقل نہیں کیا گیا اور نہ کم از کم اجرات پر عمل درآمد ہوا آج تک صرف 9000روپے تنخواہ دی جا رہی ہے 1993سے تاحال آزاد کشمیر کے اندر ہزاروں ملازمین کو نا رمل میزانیہ پر منتقل کیا گیا مگر گڑھی دوپٹہ کے یہ 17ورکچارج ملازمین تاحال در بدر ہیں 1993میں اس وقت کے وزیراعظم سردار محمد عبدالقیوم خان نے گڑھی دوپٹہ واٹر سپلائی کا افتتاح کیااور نارمل میزانیہ کی 17اسامیوں رکھی گئیں اور ورکچارج ملازمین بھرتی کئے گئے یہ اسامیاں آج تک نارمل میزانیہ پر منتقل نہ ہو سکی ہیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں حکومتی شخصیات دھمکیاں دے رہے ہیں،اور محکمہ کے افسران اکثر تشدد بھی کرتے ہیں یہ ظلم ہے اور اب حقوق پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔