ترقی کیلئے جدید تعلیم کا حصول ضروری ،نجی تعلیمی ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں چودھری محمود احمد

سرکاری سکولوں میں لاکھوں روپے تنخوہیں لینے والے اساتذہ کے مقابلے میں نجی سکولوں کے اساتذہ بہترین رزلٹ دے رہے ہیں حکومت سکاری اداروں کا نظام تعلیم بہتر کرے مسلم ماڈل سکول کی سالان تقریب نتائج و انعامات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب

پیر 13 مارچ 2017 17:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) ترقی کیلئے جدید تعلیم کا حصول ضروری ہے سرکاری سکولوں کی زبوں حالی کے زمہ دار محکمہ تعلیم اور اساتذہ ہیں نجی تعلیمی ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہے ہیں ساچنے کی بات ہے کہ لاکھوں روپے تنخوہیں لینے والے اساتذہ کے مقابلے میں نجی سکولوں کے اساتذہ بہترین رزلٹ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہا ر صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے مسلم ماڈل سکول چیچیاں کی سالانہ تقریب نتائج و انعامات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آج جدید تعلیم کا دور ہے جدید تعلیم کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے حکومت کو سرکاری تعلیمی اداروں پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام متعارف کروانا چاہیے اور اساتذہ سے ہٹ کر منیجمنٹ کا تجربہ رکھنے والے آفیسر تعینات کرنے چاہییں جو اساتذہ کی کارکردگی کو چیک کریں تاکہ تعلیمی نظام بہتر ہو سکے انھوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نسبت نجی تعلیمی اداروں کو کارکردگی کی بنا پر حکومت انکو سہولیات مہیا کرے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے اول دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ اور طالبات میں انعام شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے سرپر ست اعلی انجمن تاجراں اتحاد گروپ حاجی محمد رمضان بھی انکے ہمراہ تھے سکول آمد پر پرنسپل اور سکول عملہ نے صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد کا پرتپاک استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :