کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں تعلیم کا کلیدی کردار ہوتا ہے ‘دنیا میں میں جن قوموں نے ترقی کی انھوں نے جدید تعلیم کو ہمیشہ فوقیت دی ہے ‘تعلیم کی بنا پر آج یہ ملک کرہ ارض پر حکمرانی کر رہے ہیں

صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد کا تقریب سے خطاب

بدھ 15 مارچ 2017 17:04

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں تعلیم کا کلیدی کردار ہوتا ہے دنیا میں میں جن قوموں نے ترقی کی انھوں نے جدید تعلیم کو ہمیشہ فوقیت دی ہے تعلیم کی بنا پر آج یہ ملک کرہ ارض پر حکمرانی کر رہے ہیں ‘آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں ذہانت اورٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انھیں تعلیمی سہولیات مہیا کی جائیں ان خیالات کا اظہا صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے فیصل ماڈل پبلک سکول کی سالانہ تقریب انعامات و نتائج کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ کا ابدی رشتہ ہے ہمارے معاشرے میں آج اساتذہ اور طلبہ میں بہترین تعلقات کا فقدان ہے والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے اساتذہ سے باہمی روابط رکھنے چاہیے اور اساتذہ کو بھی طلبہ کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے پیار سے تعلیم کی طرف راغب کرنا چاہیے والدین کو زبردستی اپنے فیصلے بچوں پر مسلط نہیں کرنے چاہیہیں صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نونہالوں نے کل ملکی باگ دوڑ سنبھالی ہے بہترین تعلیم انکا حق ہے کسی بھی ریاست کی بنیاد ی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمام بچوں کو بلہ تخصیص تعلیمی سہولیات مہیا کرے انھوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیمی میدان میں اہم کردار نبھا رہے ہیں فیصل ماڈل پبلک سکول کی انتظامیہ کو بہترین تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور طلبہ سے امید کرتا ہوں کہ وہ اعلیٰ کے حصول کیلئے بھرپور جدجہد کرینگے تقریب کے اختتام پر اول دوئم سوئم آنے والے طلبہ و طالبات میں انعامی شیلڈ بی تقسیم کی گئیں صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد کے ہمراں حاجی محمد رمضان اور ڈاکٹر معروف احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی

متعلقہ عنوان :