مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر کی غیور عوام کے مسائل کو اجاگر کر نے کے علاوہ قومی سیاست کے حوالے سے اپنا بھرپور کردارادا کیا ‘آئندہ بھی عوامی طاقت سے ہونے والی انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

مسلم کانفرنس کے نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی راجہ ظفر معروف کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 15 مارچ 2017 17:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر کی غیور عوام کے مسائل کو اجاگر کر نے کے علاوہ قومی سیاست کے حوالے سے اپنا بھرپور کردارادا کیا اور آئندہ بھی عوامی طاقت سے ہونے والی انتقامی کاروائیوں کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے بلکہ ناانصافی کر نے والوں کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا جائے گاضلع میرپور مسائل کا گڑھ بن چکا ہے میرپور کے بے روز گار پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں امیں ڈگریاں اٹھائے سڑکوں کی خاک چھاننے پر مجبور ہو چکے ہیں حکومت صرف اپنے جیالوں کو نوازنے میں مصروف ہے ہم صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہر چیلنج کا مقابلہ کر نے کو تیار ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے جس ناسا عد حالات کے باوجود تحریک آزادی کشمیر سے استحکام پاکستان اور ریاستی تشخص کی بحالی کیلئے جو کردار ادا کیا وہ مثالی ہے موجودہ پاکستان کے حالات میں ہمیں پاکستان کی مضبوطی کیلئے سوچنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ریاست کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکیا ۔موجود ہ حالا ت میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کا کردار لا ئق تحسین ہے ۔مسلح افواج پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردوں کیخلاف ایکشن پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں مسلح افواج پاکستان نے اپنے گرم خون سے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو مضبوط کیا۔

آج کے دور میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا جاندار کردار اور کارکنان مسلم کانفرنس کا کردار کسی سے پوشید ہ نہیںان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانو ن ساز اسمبلی حلقہ ایل اے چار کھڑی شر یف راجہ ظفر معروف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکنان مسلم کانفرنس جماعت کی مضبوطی ،استحکام پاکستان کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں مسلم کانفرنس کی مضبوطی تحریک آزادی کشمیر کی مضبوطی ہے پاکستان کیساتھ الحاق ہماری تمنا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوراقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کا فوری نوٹس لیں اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خوراودیت دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکریں۔

راجہ ظفر معروف نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا جاندار کردار کسی سے پوشیدہ نہیں بڑکیں مار نے والے بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ریاستی تشخص کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گئے ضلع کی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت، نوجوان بے روز گار، حکومت کے بلند وبانک دعوے اور اپوزیشن کی خاموشی سب کچھ اس بات کا اشارہ کر رہے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن ایک سکے کے دو رخ ہیں عوام کو ناچ نچانے والے آج ایک دوسرے کی عزت تار تار کر رہے ہیں مسئلہ کشمیر کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا کردارسب کے سامنے ہے مشکل سے مشکل حالات میں بھی کارکنان نے جماعت کے ساتھ وابستگی کا اظہار کر کے مخالفین کے خواب چکنا چور کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :