ایچ ای سی کی جانب سے پابندی کا شکار الخیر یونیورسٹی بھمبر آزاد کشمیرکے وائس چانسلر اورانتظامیہ ملازمین کی تنخواہیں ہڑپ کرگئی

�ال سے تنخواہیں بند ہیں‘تنخواہیں واگزار کروائی جائیں یونیورسٹی کے پروفیسرز ،لیکچررز ، اور ملازمین کاصدرآزاد کشمیر اوروزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ

بدھ 15 مارچ 2017 17:04

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء)ایچ ای سی کی جانب سے پابندی کا شکار الخیر یونیورسٹی بھمبر آزاد کشمیرکے وائس چانسلر اورانتظامیہ ملازمین کی تنخواہیں ہڑپ کرگئی۔ وائس چانسلرکے حکم پر انتظامیہ ملازمین کی تنخواہیں کھانے میں مصروف،1سال سے تنخواہیں بند، یونیورسٹی کے پروفیسرز ،لیکچررز ، اور ملازمین نے صدرآزاد کشمیر اوروزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں واگزار کروائی جائیں۔

ایک سال سے تنخواہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کے گھر کے چولہے بجھ گئے ہیں ، گھروں میں فاقہ کشی کی حالت ہے ،وائس چانسلر کے حکم پر چندبااثر پروفیسر ز کو تنخواہیں دی جاتی ہیں، 6لاکھ روپے تنخواہ لینے والے ریکٹر کو باقاعدگی سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے لیکن 20،20ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے ملازمین کو تنخواہ دینے کے بجائے یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر بدمست ہو کر ذلیل کررہے ۔

(جاری ہے)

درجنوں ملازمین تنخواہیں نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے چکے ہیں لیکن ان کو بقایا تنخواہیں نہیں مل رہیں ، ہر ماہ تنخواہ دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے لیکن تنخواہیں نہیں ادا کی جاتیں۔ ملازمین نے صدر آزاد کشمیر اور وزیر اعظم اس ناانصافی کانوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری تنخواہیں واگزار کروائیں جائیں