چڑہوئی ‘راجہ منور خان کی طرف سے وزیر اعظماور وزراء کے اعزاز میں ناشتے کی پرتکلف دعوت

سابق امیدوار اسمبلی راجہ منور خان کی ٹیم نے ننگال جونا کے مقام پر وزیر اعظم کا سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ہمراہ استقبال کیا

جمعہ 17 مارچ 2017 19:09

چڑہوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) راجہ منور خان سابق امیدوار اسمبلی کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان و وزراء کے اعزاز میں ناشتے کی پرتکلف دعوت ، راجہ منور خان کی ٹیم نے ننگال جونا کے مقام پر وزیر اعظم کا سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ہمراہ استقبال کر کہ منور ہاوس برنام میں لایا،جہاں پر راجہ منور خان ،راجہ تصور حیات صدر یورپ،راجہ مظہر پہلوان جنرل سیکرٹری حلقہ چار چڑہوئی اور راجہ قازین انجم ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے ڈھولوں کی تھاپ پروزیر اعظم راجہ فاروق حیدراور وزراء اور دیگر مہمانوں کااستقبال کیا ،گھڑ ڈانس ہوا، ناشتے میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی وزیر اعظم کا پرجوش نعروں سے استقبال کیا گیا ۔

راجہ منور خان قدم بڑھاؤ سے پنڈال گونج اُٹھا،راجہ منور نے تمام کارکنوں کو چڑہوئی جلسہ گاہ میں پہنچنے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

ناشتہ کے استقبالیہ سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ حلقہ چار چڑہوئی کی عوام اپنے اندر اتحاد کی فضاء کو قائم کرے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان پانچ سالوں میں سب کام میرٹ پر ہوں گے پیپلز پارٹی نے پانچ سالوں میں کوئی کام نہیں کیا اس موقع پر میزبان پروگرام راجہ منور خان نے کہاکہ میں وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے گھر کر مجھے عزت دی میں ان کا خلوص یاد رکھوں گا انھوں نے کہاکہ میں وزیر اعظم کی موجودگی میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اپنے تمام کارکنوں کے کام کرواؤں گا کسی کو مایوس نہیں کروں گا میں تمام مہمانوں کا مشکور ہوں جو صبح سے یہاں پر ہی بیٹھے ہوئے ہیں یہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سے محبت ہے جو لوگ ان کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیںاسٹیج سیکرٹری کے فرائض حلقہ کے جنرل سیکرٹری راجہ مظہر پہلوان نے سر انجام دئیی-

متعلقہ عنوان :