یوم پاکستان; اسد خٹک اور وینا ملک نے گانا ریلیز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 مارچ 2017 12:31

یوم پاکستان; اسد خٹک اور وینا ملک نے گانا ریلیز کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2017ء): یوم پاکستان کے موقع پر لالی وڈ فلمسٹار ویناملک اور ان کے شوہر اسد خٹک نے ایک گانا ریلیز کر دیا جو سوشل میڈیا پرکافی گردش کر رہا ہے۔ اسد خٹک اور وینا ملک نے ملی نغمہ ''تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے'' کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وینا ملک اور اسد خٹک اپنے جھگڑے اور وینا ملک کے خلع کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد کافی دن تک خبروں کی زینت بنے رہے تھے جس کے بعد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے دونوں کے مابین صلح کروا دی تھی۔ وینا ملک اور اسد خٹک کی آواز میں ملی نغمہ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: