
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بہت متاثر ہوا وہ ایک بہترین شخص ہیں، پاکستان اور بھارت کو کہا کہ اگر جنگ جاری رکھو گے تو تجارت نہیں ہوگی، دونوں ممالک نے کہا کہ ہمیں تجارتی معاہدہ کرنا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 25 جون 2025
20:41

(جاری ہے)
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ فون کالز کرکے رکوائی۔ میں نے کہا کہ اگر جنگ جاری رکھو گے تو تجارت نہیں ہوگی۔
دونوں ممالک نے کہا کہ ہمیں امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا ہے۔ امن کیلئے جو ہوسکتا تھا وہ ہم نے کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا،ایرانی لوگ بہت اچھے تاجر ہیں، اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع دوبارہ شروع ہوسکتا ہے، اسرائیل اور ایران دونوں نے شدید جنگ لڑی ، چین کی مرضی ہے کہ وہ امریکا سے تیل خریدے یا ایران سے خریدے۔ ایران کو اگر تعمیر نو کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے تو چین کو ان سے تیل خریدنا چاہیے۔ایران کے ساتھ اگلے ہفتے بات ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ بند کرانا بہت مشکل کام ہے۔ مزید برآں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے جوہری تنصیبات بحال کرنے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے۔ دی ہیگ میں نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے عمارتوں کو تباہ کردیا، آخری 2 دنوں میں اسرائیل کو بہت بری مار پڑی، ایران اور اسرائیل دونوں نے تسلیم کیا کہ بس بہت ہو گیا اور جنگ بندی کو موقع دینا چاہیئے، میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس گئے جس کے بعد سے ایران اسرائیل جنگ بندی پر بہت اچھے طریقے سے عمل ہو رہا ہے، جنگ بندی کی چند خلاف ورزیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن مجموعی طور پر فریقین پیچھے ہٹے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ صدر ٹرمپ ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران پر حملے میں ہمیں ایک تاریخی کامیابی ملی ہے، ہم نے تقریباً 30 منزل نیچے بنائی گئی تنصیبات کو تباہ کیا، فردو جوہری مرکز اب مکمل تباہ ہو چکا ہے، حملہ کرکے ہم ایران کے جوہری پروگرام کو دہائیوں پیچھے لے گئے ہیں، ایران کے لیے اب جوہری ہتھیار بنانا بہت مشکل ہو گیا ہے، اگر ایران نے تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو ’ہم دوبارہ حملہ کریں گے کیوں کہ ایران کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران ایک بہترین ملک ہے اور ایرانی قوم بہترین لوگ ہیں لیکن ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ پائے گا، ایران کو پتا تھا ہم حملہ کرنے والے ہیں، امریکہ نے اپنی فوجی طاقت سے ناصرف اپنا مفاد بلکہ عالمی امن کا تحفظ بھی کیا ہے، اب ان کا ملک بچ گیا ہے، گزشتہ روز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کے معاملے پر مدد کی پیشکش کی تھی اور خطے میں امن کے لیے امریکہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا کیوں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، اسی لیے غزہ کے معاملے پر بھی بڑی پیشرفت ہو رہی ہے اور غزہ کا مسئلہ اب حل ہونے کے قریب ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.