
عمران خان کو پتا ہے کہ طاقت کا منبہ وزیراعظم کا آفس نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے
ڈائیلاگ بھی ان سے ہونا چاہیے جن کے پاس طاقت ہے، پی ٹی آئی سے خوفزدہ اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ سیاسی لیڈرشپ ہے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 25 جون 2025
23:01

(جاری ہے)
بجٹ منظوری سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کی افواج کا70سالہ طویل تعلق ہے، ایک سیاسی جماعت کے طور پر ہمیں عمران خان کی رہائی کیلئے کبھی امریکا پر انحصار نہیں کرنا چاہیے تھا۔
عمران خان کو پتا ہے کہ طاقت کا منبہ وزیراعظم کا آفس نہیں اسٹیبلشمنٹ ہے، بات چیت اسی سے ہوتی ہے جس کے پاس طاقت ہو، یعنی جو کچھ لینا دینا ہو وہ فوری بات ہوجائے ۔ مزید برآں مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ بجٹ کی منظوری دراصل مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری تھی، اپوزیشن چاہتی تھی کہ بجٹ منظور نہ ہو تاکہ ایمرجنسی نافذ کی جاسکے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے,بجٹ کی منظوری کو عمران خان کو مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے۔ تحریک انصاف عمران خان کے حکم کی پابند ہے، عمران خان کا ہر فیصلہ پارٹی قائدین کے لیے انتہائی قابلِ احترام ہے، وزیراعلیٰ نے عمران خان کی ہدایت پر اُن سے ملاقات کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا ہے، امید ہے ملاقات جلد کرائی جائیگی، وزیراعلیٰ کی ملاقات کے بعد عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں بجٹ میں ممکنہ رد و بدل کیا جائے گا۔ بجٹ کی منظوری دراصل مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانا تھا، اپوزیشن چاہتی تھی کہ بجٹ منظور نہ ہو تاکہ صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی جا سکے، اگر بجٹ منظور نہ کرتے تو اپوزیشن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو جاتی، عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہدایات کی روشنی میں بجٹ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے،ہم کسی بھی وقت عمران خان کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں رد و بدل کر سکتے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرامدادی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ ہوگیا
-
پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے مذاکرات کا بے نتیجہ اختتام
-
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سفارتخانہ کی ناظم الامور کی ملاقات ،پاک-امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات
-
یوکرین جنگ بندی معاہدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں طے پائے گا، ٹرمپ
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
-
بونیر، گلگت، کشمیرمیں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 79ہوگئی
-
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات
-
راولپنڈی،بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت
-
ٹیکنو نے جدید Spark 40 Series پاکستان میں متعارف کروا دی
-
حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.