وزیراعظم کی ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

سمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے، بجلی کے ترسیل و ٹرانسمیشن نظام کی بہتری کیلئے مجوزہ منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 جون 2025 21:55

وزیراعظم کی ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا عمل ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 جون 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے، بجلی کے ترسیل و ٹرانسمیشن نظام کی بہتری کیلئے مجوزہ منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات سے عوامی ریلیف اور صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، بجلی شعبے میں نقصان کرنے والی جینکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

جینکوز کی نیلامی کے عمل کو دیگر نجکاری کے پروگرامز کی طرح میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے۔

سمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے، وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کا عمل مکمل ہو چکا جس سے بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداور میں اضافہ ہوگا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔ ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے عمل کو تیز کیا جائے۔ بجلی کے ترسیل و ٹرانسمیشن نظام کی بہتری کیلئے مجوزہ منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے۔

اللہ کے فضل و کرم سے حالیہ موسم سرما میں بجلی صارفین کو نرخوں میں سہولت فراہم کی۔ قابل تجدید توانائی کے ماحول دوست اور کم لاگت منصوبوں کو جلد مکمل کرکے عوام کو مزید سہولت دینے کیلئے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کا جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو بجلی شعبے کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم کے حوالے سے جاری اصلاحات اور منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔