
ایران میں نیوکلیئر معائنہ کاری کا دوبارہ آغاز اولین ترجیح، گروسی
یو این
جمعرات 26 جون 2025
02:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 جون 2025ء) جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ ادارے کے معائنہ کاروں کو ایران کے جوہری مراکز پر بھیج کر انہیں بمباری سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانا اور وہاں انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کی تصدیق ان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر ابتدائی حملوں کے بعد ایران نے 'آئی اے ای اے' کو اطلاع دی تھی کہ وہ اپنے جوہری مواد اور آلات کی حفاظت کے لیے 'خصوصی اقدامات' کرے گا۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ انہیں ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان مراکز کی حفاطت کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
آئی اے ای اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران کے حکام نے ان اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی لیکن اس بات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہاں جوہری مواد موجود ہے۔ اس کی تصدیق اور تجزیہ کرنے کے لیے معائنہ کاروں کی ایران میں واپسی ضروری ہے۔
جوہری تنصیبات پر حملے
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل اسرائیل نے ایران کی عسکری و جوہری تنصیبات پر جنگی طیاروں اور میزائلوں کے ذریعے حملے کیے تھے۔
اس کے بعد گزشتہ ہفتے امریکہ نے ملک میں یورینیم افزودہ کرنے والے تین مراکز کو اچانک بمباری کا نشانہ بنایا۔امریکہ کے صدر نے سوموار کی رات ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جو کمزور ہونے کے باوجود تاحال برقرار ہے۔ تاہم، ایران میں افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ہونے والے نقصانات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
جوہری معائنوں کی اہمیت
اطلاعات کے مطابق، بدھ کو ایران کی پارلیمنٹ نے 'آئی اے ای اے' کے ساتھ تعاون معطل کرنے سے متعلق ایک بل کی منظوری دی تھی جسے اب حکومت کے انتظامی شعبے کی جانب سے منظوری درکار ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے درخواست کی ہے کہ وہ معائنے جاری رکھنے سے متعلق جملہ تفصیلات پر بات چیت کے لیے ان سے ملنے کے ٰخواہش مند ہیں۔ عالمی برادری جوہری تنصیبات کے معائنے کے عمل میں خلل آنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
ایک سوال کے ضواب میں رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے دستبرداری کا فیصلہ افسوسناک ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران ایسا نہیں کرے گا اور اس سے ایران سمیت کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ اس کے نتیجے میں ایران دنیا میں تنہا ہو جائے گا اور اسے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید اہم خبریں
-
سیلاب: یو این کی امدادی کارروائیوں میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
-
’یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات ہیں‘ اے این پی کے اے پی سی اعلامیہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا دستخط سے انکار
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں‘ یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.