آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے 3روزہ ایڈونچر گالا کے حوالہ سے تقریب میں مختلف محکموں کے سٹالز توجہ کا مرکز بن گئے

جمعرات 23 مارچ 2017 17:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لئے 3روزہ ایڈونچر گالا 2017ء کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن، محکمہ سیاحت آزادکشمیر، جموں وکشمیر لبریشن سیل، سماجی بہبود، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ، محکمہ جنگلات آزادکشمیر، وائلڈ لائف، فشریز، شہری دفاع، بہبود آبادی اور شعبہ فائن آرٹس آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے اپنے اپنے سٹال بھی لگا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر، سیکرٹریز حکومت، خواتین، بچے، سکولوں کے طلباء و طالبات، سول سوسائٹی اور ہر مختلف مکتبہ ہائے فکر اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھے۔