ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا ڈنہ کچیلی ،کوہالہ ،برسالہ کا دورہ ‘ مردم شماری کے کام کا جائزہ لیا

جمعہ 24 مارچ 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء ،ایس ایس پی راجہ اکمل مردم شماری کے فوکل پرسن ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر افسر مال مظفرآباد احمد سبحانی تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر کا دیگر سٹاف کے ہمراہ ڈنہ کچیلی ،کوہالہ ،برسالہ کا دورہ ۔مردم شماری کے کام کا جائزہ لیا اور گھروں میں جا کر مردم شماری کے فارم خود پُر کیے ۔

اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔ضلعی انتظامیہ نے مردم شماری کے جملہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ سینئر آفیسر تہذیب النساء نے عملے کو ہدایت کی کہ تیزی سے مردم شماری کا کام مکمل کیا جائے ۔دریں اثناء واپسی پر ڈپٹی کمشنر تہذیب النساء کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں چارج سپرنٹنڈنٹس مردم شماری کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی کمشنر نے پراگرس حاصل کی ۔عملے نے دوران بریفنگ بتایا کہ فیز ون کا کام 80فیصد مردم شماری ،خانہ شماری مکمل ہو چکی ہے ۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے عملے کو ہدایت کی کہ سٹاف دیانتداری سے مردم شماری کا کام مکمل کرے کوئی خاندان اس سے محروم نہ رہے ۔شکایت کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی ۔اجلاس میں مردم شماری کے فوکل پرسن ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر افسر مال احمد سبحانی کوآرڈی نیٹر تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر ،تحصیلدار پٹہکہ ہارون الرشید اعوان ،نائب تحصیلدار فرخ قدویس ،نائب تحصیلدار مظفرآباد مشتاق حسین جنجوعہ سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔میٹنگ میں مردم شماری کے کام کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور شکایت پر فوری کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :