کمشنر میرپور ڈویژن نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

اتوار 26 مارچ 2017 15:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)کمشنر میرپور ڈویژن سردار ظفر محمود خان نے نیوسٹی میرپور میں لاریب پراجیکٹ لہڑی کے تعاون سے پوداا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایم ڈی ایچ اے سردار خالد محمود خان ، اسٹیشن منیجر محمد کلیم خان،ریاض حسین کے علاوہ محمد سہیل آفیسر لاریب پراجیکٹ لہڑی موجود تھے ۔ ہارٹیکلچر آفیسر نے کمشنر میرپور ڈویژن کو بتایا کہ لاریب پراجیکٹ کے تعاون سے گزشتہ سال پلانٹیشن کے حوالہ سے ایک پلان مرتب کیا گیا تھا جس کے تحت ہر سال نیوسٹی میرپور میں پلانٹیشن کروائی جارہی ہے ۔