مظفر آباد، تاریخی اور مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے حکومت آزادکشمیر ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے ،راجہ فاروق حیدر

بدھ 29 مارچ 2017 17:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر ہندوئوں،سکھوں اور عیسائیوں کے تاریخی اور مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیئے حکومت آزادکشمیر ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے اقلیتوں کے حقوق اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کاحکم دین نے بھی دے رکھا ہے آزاد کشمیر میں اقلیتی برادری کو مکمل حقوق حاصل ہیں آزادکشمیر اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تاریخی عمارات کاتحفظ بھی یقینی بنائے گی وزیراعظم آزادکشمیر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق آئین و قانون کی بالادستی ،میرٹ کی بحالی اور خطہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں حکومت آزادکشمیر خطہ کے اندر اصلاحات اور بہتری کے لیئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس موقع پر صدیق الفاروق نے مسیح برادری کے قبرستان کے لیئے اراضی سمیت دیگر مسائل کی طرف توجہ دلائی جس پر وزیراعظم نے یہ مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی صدیق الفاروق نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ آزادکشمیر کی اقلیتوں کی تاریخی عمارات محفوظ بنانے کے لیئے فنڈز سمیت تکنیکی معاونت فراہم کرے گی صدیق الفاروق نے کہا کہ دارلحکومت میں قائم تاریخی گردوارہ ،شاردہ یونیورسٹی ،مندر اور دیگر تاریخی عمارات کو محفوظ بنانے کے لیئے آزاد حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت آزادکشمیر میرٹ کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیئے شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے ویژن کے ثمرات آزادکشمیر کے عوام تک پہنچانے کے لیئے حکومت نے مختصر عرصہ میں شاندار خدمات سرانجام دی ہیں