مظفر آباد،وزیر تعلیم ان ایکشن، غیر قانونی تقرری پر ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں باغ کو معطل کر دیا گیا

ناظم اعلیٰ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم کو معاملہ پر انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا

جمعہ 31 مارچ 2017 21:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) وزیر تعلیم ان ایکشن ، حکومتی پالیسی کے مغائر غیر قانونی طور پر تقرری کرنے پر ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں باغ کو معطل کر دیا گیا اختیارات کا ناجائز استعمال اور آسامیوں کو چھپا کر رکھنے والے محکمہ تعلیم کے افیسران کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ضلع باغ میں ہونیوالی محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ تعیناتیوں کو تاریخ اجراء سے منسوخ کر دیا گیا دوران پابندی مذکورہ آفیسر نے ضلع باغ میںغیر قانونی تقرریاں عمل میں لائی تھیں جن کا بھانڈہ پھوٹ گیا ایڈیشنل ناظم اعلیٰ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم کو معاملہ پر انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا جو معاملہ کی جانچ پڑتال کر کے مذکورہ آفیسر کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے دوران پابندی غیر قانونی طور پر ضلع باغ میں ہونیوالی تقرریوں کا نوٹس لے لیا ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر نسواں ضلع باغ کے دفتر سے جاری شدہ حکم کے تحت طاہرہ پروین کی بطور کنٹریکٹ پرائمری معلمہ اور سارہ فاطمہ کی بطور کنٹریکٹ پرائمری معلمہ دوران پابندی تقرریاں عمل میں لائی گئی تھیں دوران پابندی حکومتی پالیسی کے مغائر اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خلاف قواعد تقرریاں عمل میں لائے جانے کی پاداش میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ ظہورہ بیگم کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے اور ان تقرریوں کو تاریخ اجراء سے منسوخ کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجو کیشن نسواں مظفرآباد کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو کہ آئندہ پندرہ ایام میں انکوائری رپورٹ مجاز اتھارٹی کو پیش کرنے کی پابندی ہونگی ۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے تمام ضلعی افیسران کو خبردار کیا ہے کہ جو بھی اپنے فرائض سے غفلت برتیں گے ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے محکمہ تعلیم میں کرپٹ مافیا کی کسی صورت میں بھی گنجائش موجود نہیں ہے ایسے افیسران کو نہ صرف معطل بلکہ نوکری سے فارغ کیا جائے گا محکمہ تعلیم میں میرٹ پر تقرریوں کیلئے ایک نظام وضح کر دیا گیا ہے اگر کوئی بھی افیسر یا اہلکار کسی بھی معاملے میں قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی موجودہ حکومت میرٹ کے قیام پر یقین رکھتی ہے اور اسکی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے

متعلقہ عنوان :