لاہور:مودی کا دورہ کشمیر مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی
آٹھ لاکھ غاصب فوج نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے،حافظ عبدالغفارروپڑی دوسری جانب مودی کے اقتصادی پیکج کے اعلانات سے کشمیریوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا،دفاع پاکستان کونسل کا مودی کے دورہ کشمیر پر ردعمل
اتوار 2 اپریل 2017 20:00
(جاری ہے)
شہر شہر ہزاروں کشمیریوں کے سڑکوں پر نکلنے سے یہ بات ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گئی ہے کہ کشمیری قوم شہداء کی سرزمین پر ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کا وجود برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
بھارت سرکارنے کشمیریوں کو احتجاج میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے پورے کشمیرکو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ سید علی گیلانی سمیت پوری حریت قیادت کو نظربندکر کے ان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ایسی مذموم حرکتوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کیا جاسکتا۔امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہاکہ اقتصادی پیکج کے اعلانات سے کشمیریوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ بی جے پی کی سرپرستی میں ایک طرف نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ آٹھ لاکھ غاصب فوج نے ان کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ان کی عزتیں اور جان و مال سمیت کوئی چیز محفوظ نہیں ہے لیکن دوسری جانب نریندر مودی کشمیر کا دورہ کر کے ان کیلئے اقتصادی پیکج کا اعلانات کر کے دنیا کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔ تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ، نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ، تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید اور جماعةالدعوة لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی نے کہاکہ 70سال سے بھارت سرکار کے ظلم و ستم کا شکار کشمیری قوم اس کے دوہرے معیار کو بخوبی سمجھتی ہے اور وہ اس کی چانکیائی سیاست کے دھوکہ میں آنے والی نہیں ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بھرپور انداز میں جاری ہے اور جاری رہے گی۔ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوںنے کہاکہ سری نگر اور اسلام آباد(اننت ناگ) میں ضمنی انتخابات کے بہانے ہندوستانی فوج نے پورے کشمیرکو فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ پوری حریت قیادت نظربند ہے اور لوگوں کے مساجد میں نمازوں کی ادائیگی میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں لیکن نام نہاد انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کرے اور ان کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.