چناری،گڈ گورننس کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

ایمرجنسی سسٹم چلانے کے لیے بھرتی ڈرامہ نکلی ، تجربہ کار مہارت رکھنے والے اور کوالیفائیڈ امیدوار کھڈے لائن

پیر 3 اپریل 2017 20:25

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء) گڈ گورننس کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ایمرجنسی سسٹم چلانے کے لیے بھرتی ڈرامہ نکلی تجربہ کار مہارت رکھنے والے اور کوالیفائیڈ امیدواروں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا مسلم لیگ ن کے کارکن اور وزیراعظم کے حمایت یافتہ بھرتی کر لیے گئے جن میں اکثریت ایک ہی برادری کی ہے باقی امیدوار منہ دیکھتے رہ گئے بھر تی میں میرٹ برادری اور جماعتی وابستگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی حقدار ایک بار پھر نظرانداز ہو گئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں آویزاں ہونے والی میرٹ لسٹ جگ ہنسائی کا باعث بن گئی صرف دو برادریوں کے امیدوار ہی میرٹ کے حقدار پائے حقداروں کو صرف طفل تسلیاں ہی دی جارہی ہیں کہ آئندہ چند دنوں میں 80 سے زاہد آسامیاں آنے والی ہیں آپکو ایڈ جسٹ کیا جا ئے گا صبر کرو جبکہ مسلم ن کے با اثر کارکنان نے بھی اپنے من پسند امیدواروں کو بھرتی کرانے کیلیے تحریک کر رکھی تھی اب وہ بھی ناکامی کے بعد مایوس اور تحفظات کا شکار ہو گے اور قائم کیے گئے میرٹ اور اس کے تحت ہونے والی چھوٹے ملازمین کی تقرریوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :