وادی نیلم کی رہا ئشی شا دی شدہ خا تون کو ظا لم شو ہر نے دو بچوں سمیت مبینہ طور پر انٹر نیٹ کے ذریعے طلا ق دیدی

مظلو م خا تون کو حق مہر ،جہیز نقدی سمیت کارروبا ر کے لیے حا صل کیے گئے کل پو نے دس لا کھ روپے سے بھی محروم کر دیا گیا

پیر 3 اپریل 2017 20:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء)وادی نیلم کی رہا ئشی شا دی شدہ خا تون کو ظا لم شو ہر نے دو بچوں سمیت مبینہ طور پر انٹر نیٹ کے ذریعے طلا ق دے دی ،مظلو م خا تون کو حق مہر ،جہیز نقدی سمیت کارروبا ر کے لیے حا صل کیے گئے کل پو نے دس لا کھ روپے سے بھی محروم کر دیا گیا خا تو ن کے شو ہر محمد آصف ولد گل بہا ر سا کنہ تیجیا ں نے خا تو ن امر ینہ بی بی دختر غلا م نبی کو جا ن سے ما رنے کی دھمکیا ں دینا شر وع کر دی مظلو م خا تو ن انصا ف کے لیے سنٹر ل پر یس کلب پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق وادی نیلم کی رہا ئشی امر ینہ بی بی دختر غلا م نبی کو شو ہر نے اپنے دوست شرافت نا می شخص کے زریعے پیغا م بیجا کہ آپ کو انٹر نیٹ کے زریعے طلا ق دے دی گئی ہے آپ کا مجھ سے کو ئی تعلق نہیں متا ثر ہ خا تو ن نے صحا فیو ں کو اپنی رواداد سنا تے ہو ئے کہا کہ 29-03-2017کو مجھے طلا ق کی اطلا ع ملی کہ شو ہر نے اسے انٹر نیٹ کے ذریعہ طلا ق دے دی ہے تو میں اپنے والد کو لے کر راولپنڈی پہنچی جس مکا ن میں میر ے شو ہر نے رہائش رکھی ہو ئی تھی وہا ں ما لک مکا ن سے پو چھا تو اس نے کہا کہ آپ کے شو ہر کے ساتھ تین افراد تھے شجر گل،مظہر گل؛ مسعو د میر انہو ں نے یہا ں سے جملہ سا ما ن اٹھا کر گا ڑی میں رکھ کر لے گئے ہیں اس کے بعد میں اپنے والد کو لے کر اپنے شو ہر کے دفتر گئی میر ے والدنے اس سے پو چھا کہ کیا ماجر ہ ہے تو اس نے کہا کہ میں نے آپ کی بیٹی کو طلا ق دے دی ہے اس کو آپ گھر لے جا ؤ اس کے بعد مجھے جا ن سے ما رنے کی دھمکیا ں دی جا رہی ہیں میر آصف کہتا ہے اگر مجھیب تنگ کر نے کی کو شش کی تہمیں جا ن سے ما ر دو نگا طلا ق نا مہ میں میرے اپر جو الزاما ت لگا ئے گئے ہیں وہ بے بنیا د اور من گھڑت ہیں ان میں کو ئی سچا ئی نہیں ہے یہ تما جھو ٹ پر ممبنی ہیں میر ی صدر ریا ست وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکر ٹر ی ،آئی جی آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ مجھے ا نصاف دلایاجائی