اسلام آباداورراولپنڈی میں تیزہواؤں کیساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 4 اپریل 2017 14:17

اسلام آباداورراولپنڈی میں تیزہواؤں کیساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورراولپنڈی میں تیزہواؤں کیساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

منگل کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیزہواؤں کیساتھ ہلکی بارش ہوئی ،ْگرمی کی شدت میں اضافہ تیزہواؤں اورآندھی کا باعث بنا ،ْ ہلکی بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں ،ْمست فضائوں ،ْجھومتی ڈالیوں سے شہراقتدارکا موسم اورحسن مثالی ہوگیا ،ْبارش کے بعد راولپنڈی کا موسم بھی خوشگوارہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،خیبرپختونخوا،فاٹا،اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں ،ْ ڈی جی خان،ملتان،ساہیوال،کوئٹہ،ژوب ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :