ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران تیز ہواؤں ،ْآندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوگی

منگل 4 اپریل 2017 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران تیز ہواؤں ،ْآندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے اس دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی ،ْ اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ،ْ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں ،ْآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی/لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میںکالام کے مقام پر 18، دیر17، بالاکوٹ15، پارہ چنار، کاکول12، میرکھنیِ پٹن10، پشاور(ائیرپورٹ07، سٹی05)، چراٹ، سیدوشریف07، مالم جبہ 06، لوئردیر 03، دروش، چترال، کوہاٹ02، بنوں 01۔ پنجاب میں مری کے مقام پر 22، اسلام آباد(زیروپوائنٹ 15، سیدپور09، بوکرہ07، گولڑہ05)، راولپنڈی (چکلالہ06)، کامرہ05،سیالکوٹ، فیصل آباد02 ، منگلا، گوجرانوالہ، نورپورتھل، جھنگ، منڈی بہاؤلدین، گوجرانوالہ01۔ کشمیر میں راولاکوٹ22، گڑھی دوپٹہ11، مظفرآباد 10 ، کوٹلی09، گلگت بلتستان میں استور کے مقام پر 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو اسلام آباد میں پولن کی تعداد 2826 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :