ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں میں بارش کے نئے سلسلہ سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی

بدھ 5 اپریل 2017 14:26

ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں میں بارش کے نئے سلسلہ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2017ء) ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں میں بارش کے نئے سلسلہ سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے، گذشتہ رات ہونے والی شدید طوفانی بارش سے بہت سے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے، لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے اتری ہوئی سویٹرز دوبارہ پہننا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں دو تین روز سے جاری بارش کے نئے سلسلہ نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، کچھ روز قبل تک پنکھے چلانے والے شہریوں نے دوبارہ سے سویٹرز پہننا شروع کر دی ہیں، ٹھنڈی ہوائوں نے موسم کو انتہائی سرد کر دیا ہے۔

تین روز سے مسلسل وقفہ وقفہ سے جاری شدید بارش اور گرج چمک نے ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے موسم کو یکدم تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، گذشتہ رات ہونے والی شدید طوفانی بارش نے لوگوں کے کچے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، بہت سے گھروں کے اندر پانی داخل ہونے کے باعث ہونے والے نقصانات کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :