چونیاں،محکمہ لا ئیو سٹا ک کی ٹیم کا کھل بنولہ بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپہ

جانوروں کے لیے بنائی گئی کھل بنولہ کی سینکڑوں نا قص اور مضر صحت بو ریا ں برآمد

اتوار 9 اپریل 2017 17:40

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء)محکمہ لا ئیو سٹا ک کی ٹیم کا کھل بنولہ بنانے والی دو فیکٹریوں پر چھاپہ جانوروں کے لیے بنائی گئی کھل بنولہ کی سینکڑوں نا قص اور مضر صحت بو ریا ں برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتو کی شاہ رخ نیا زی کی ہد ایت پر ڈپٹی ڈا ئریکٹرلائیو سٹاک قصور ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر عبدالجبا ر اور ڈاکٹر اشتیا ق الحق پر مشتمل ٹیم نے مدینہ آئل مل اور ملتان رو ڈ پر واقع محمد عمران کی آئل مل پر چھاپے مار کر نا قص اور مضر صحت کھل بنولہ کی سینکڑوں بو ریاں برآمد کر لی تھانہ سٹی پولیس پتو کی نے ڈاکٹر عبدالجبا ر کی رپو رٹ پر محمد رفیق اور محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ چھاپہ ما ر ٹیم نے دونوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا ہے ۔