چکار زیادتی کیس‘ خاتون کی اپیل پر ڈی آئی جی سردار گلفراز نے تفتیش تبدیل کردیا‘ڈی ایس پی وحید گیلانی تفتیشی آفیسر مقرر

بدھ 12 اپریل 2017 17:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء) چکار میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی اپیل پر ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد سردار گلفراز نے تفتیش تبدیل کرتے ہوئے ڈی ایس پی وحید گیلانی کو تفتیشی آفیسر مقرر کیا ہے ۔ ملزمان کو بھی مظفرآباد شفٹ کردیا گیاہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سردار گلفراز نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس کی خصوصی ہدایت پر تفتیش کی نگرانی خود کررہا ہوں ۔

ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے ۔ خاتون کیساتھ زیادتی میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد تفتیش مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم آزاد کشمیر ، انسپکٹر جنرل پولیس اور میڈیا کے سامنے پیش کردی جائیگی ۔