پاکستان کا آئین حق دیتا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو قدرتی گیس فراہم کریں ، وزیراعلیٰ سندھ
اگر اضافی گیس ہو تودیگر صوبوں کو ان کے حصے کے مطابق دی جائے، آبائی گائوں میں سید عبداللہ شاہ کی دسویں برسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت سدرن گیس کمپنی اور چند وزراء نہیں چاہتے کہ ملک سے اندھیروں کا خاتما ہو ، گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
جمعہ 14 اپریل 2017 23:16
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بجلی کی قلت کو کم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں، سندھ حکومت نے 100میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگایا ہے اور نوری آباد سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن بھی بچھا دی گئی ہے مگرسوئی سدرن گیس کمپنی چند وزراء جو کہ نہیں چاہتے کہ ملک سے اندھیروں کا خاتما ہو کے کہنے میں آکر گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مگر اب بہت ہوچکا اب ہم سندھ حکومت کے ساتھ اس طرح کی حرکتیں مزید نہیں ہونے دیں گے۔
ایس ایس جی سی کی بینک گارنٹی کی فراہمی کے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ گارنٹیاں اس وقت جمع کی جاتی ہیں جب معاہدے پر دستخط ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس جی سی کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ اس ملک کے لوگ یہ تمام باتیں اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم ہیں لہذاہ وہ جیکب آباد سمیت صوبے کے کسی بھی علاقے کا دورہ کر سکتے ہیں میں انہیں سیوہن کے دورے کی بھی دعوت دے رہا ہوں کہ وہ یہاں کے لوگوں کے مسائل بھی حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ان کی (وزیراعظم ) کی ٹیم انہیں ناکام کرنے کے در پے ہے کیوں کہ وہ لوگ ملک میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینٹ جنہوں نے وفاقی وزراء کے رویہ کے خلاف اپنا سکورٹی اسکواڈ واپس کر دیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیا کہ پی ایم ایل (ن) نے کبھی بھی پارلیمینٹ کو اہمیت نہیں دی ہے کیوں کہ وہ ڈکٹیٹرشپ میں یقین رکھتے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے اپنی بات چیت کے اختتام پر کہا کہ ن لیگ کے چند وزراء، اراکین اور موسمی سیاستدان جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں وہ کوئی مسئلے والی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سندھ کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ان کے حقوق کا تحفظ کروں گا اور ان کے حقوق کے لئے لڑونگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا مینڈیٹ اور آئینی ذمہ داری ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.