مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال سے معمولات زندگی معطل ہوگئے
بھارت نے جنگ شروع کر رکھی ہے، فورسز نے شہریوں پر ظلم و تشد د کی انتہاکردی ہے، میر واعظ
منگل 18 اپریل 2017 17:32
(جاری ہے)
گزشتہ روز بھارتی فورسز کی کارروائی میں سوسے زائد طلبہ اور طالبات زخمی ہو گئے تھے جن میں بیشتر شدیدزخمی تھے۔
ادھر سرینگر کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہاہے کہ بھارتی فوجی کی طرف سے پھینکا گیا پتھر لگنے سے ایک طالبہ کی سر کی ہڈی (کھوپڑی)ٹوٹ گئی ہے۔ اقراصدیق جو بی کام کی طالبہ ہے عیدگاہ چوک سرینگر میں مظاہرے میں شامل تھی جب اسے پتھر لگا ۔جموںریجن کے علاقے بانیہال میں سینکڑوں طلباء نے آج احتجاجی مظاہرے کئے اور سرینگر جموںہائی وے بند کردی جو کہ وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے ۔ بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد طالب علم زخمی ہو گئے۔آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں سمیت معاشرے کے تمام طبقوں نے طلباء پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نہتے شہریوں اور طلباء کے خلاف بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی قراردیا ہے ۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ہاورڈ یونیورسٹی بوسٹن میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہاہے کہ بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز نے شہریوں پر ظلم و تشد د کی انتہاکردی ہے ۔حریت رہنماء اور کارکن شہید ایس حمید وانی اوردیگر کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج مزار شہداء عیداگاہ سرینگر گئے ۔ بھارتی فوج نے 1998میں آج کے دن سرینگر کے علاقے صورہ میں ایس حمید وانی کو حراست کے دوران شہید کردیا تھا ۔دریں اثناء حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے نئی دلی میں ایک بیان میں حکومت کو مشور دیا ہے کہ وہ گڑ بڑ کا شکار وادی کشمیر میںمظاہروں کو روکنے کیلئے وہاں کی آبادی کو نکال کر تامل ناڈو کے پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کردے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.