ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری رہی ،ْ کئی مقامات پر درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کرگیا

جمعرات 20 اپریل 2017 13:03

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری رہی ،ْ کئی مقامات پر درجہ حرارت چالیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہرجمعرات کو بھی برقراررہی ،ْکئی مقامات پردرجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار رہی ،ْ بعض مقامات پربڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کردی ،ْ 11 بجے تک سب سے زیادہ درجہ حرارت موہن جو دڑو44، ڈی جی خان 43، دادو 42، بہاولپور، کوٹ اڈو 41، جھنگ، ملتان ، نور پور تھل 40 سینٹی ریکارڈ کیا گیا ،ْمحکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم شام یا رات مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوں سمیت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :