پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے استعفے پر متحد ، آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا لیا
اجلاس میں پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ق ) ،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈران شرکت کرینگے اجلاس میںوزیراعظم کے استعفے پر مشترکہ قرارداد لانے ،ایوان میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی،میاں محمود الرشید اجلاس میں بازئوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرینگے،سپیکر نے مشترکہ قرار دادنہ لانے دی تو اجلاس کسی صورت نہیں چلنے دیں گے، قائد حزب اختلاف پنجاب
اتوار 23 اپریل 2017 18:50
(جاری ہے)
میاں محمود الر شید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو ججوں کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اس لئے وزیراعظم کو مستعفی ہو کر خود کو تحقیقات کیلئے پیش ہونا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ وسینئرترین ججوں کے فیصلے کے مطابق میاں محمد نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے،جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے تک وزیراعظم عہدہ سے فی الفورمستعفی ہو جائیں، انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بازئوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرینگے،سپیکر نے مشترکہ قرار دادنہ لانے دی تو اجلاس کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔
مزید برآں سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اراکین اسمبلی کو کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.