ماں اپنے بچے کی بازیابی کے لیے دربدرٹھوکریں کھانے پر مجبور

سنگدل خاوند اورسسرال والوں نے مارپیٹ کر گھر سے باہر نکال دیا

جمعرات 27 اپریل 2017 18:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء)ماں اپنے بچے کی بازیابی کے لیے دربدرٹھوکریں کھانے پر مجبور،سنگدل خاوند اورسسرال والوں نے مارپیٹ کر گھر سے باہر نکال دیا ۔پولیس کے پاس فریاد لے پہنچی تو پولیس نے تعاون سے انکارکردیا ۔تفصیلات کیمطابق عظمیٰ دختر محمد اشرف ساکنہ ٹیکسلا کی شادی چارماہ قبل محمد عارف ساکنہ ہٹیاںکے ساتھ ہوئی دونوں کی یہ پسند کی شادی تھی ۔

چار سال بعد سسرال والوں اور خاوند گھریلو ناچاکی پر مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا ۔

(جاری ہے)

مجبورا وہ اپنے بچے کو لے کر ٹیکسلا لے گئی ۔عظمی ٰ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ قبل عارف میرے پاس ٹیکسلا آیا اور دودن وہیں رہا۔دودن بعد میرے شیرخواربچے کو ساتھ بازارلے گیا کہ میں اسے جوس پلا کرلاتاہوں ۔مگروہ بچے کو اغواہ کرکے ہٹیاں بالا لے آیا ہے اوربچہ دینے سے انکا رکررہاہے اور ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہاہے ۔میں نے پولیس والوں کے پاس گئی مگر انکی طرف سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیاگیا ۔میری وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے اپیل ہے کہ میرابچہ مجھے واپس دلوایا جائے ورنہ میں اسمبلی کے سامنے اپنی جان دے دوں گی ۔